چینی خواتین سے بیاہ رچانے والے پاکستانی مردوں کیلئے انتہائی بری خبر آگئی، چینی حکومت نے بڑے صدمے سے دوچار کر دیا

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی حکومت نے50 پاکستانیوں کی بیگمات کو گرفتار کر لیا جس سے ملک میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ یہ تمام خواتین چینی شہری ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کے مردوں سے شادیاں کر رکھی تھی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جن پاکستانیوں کی بیگمات کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں اکثر یت امپورٹ ایکسپورٹ کے اہم کاروباری افراد کی ہے جو چین سے مختلف اشیا پاکستان درآمد کر تے ہیں ۔ ان کی بیگمات کو گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ساتھ ملحق چینی صوبے ژن جیانگ کی حکومت نے حراست میں لیا
۔ رپورٹ کے مطابق معاملہ اس قدرگھمبیر ہو چکا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قراردارمنظور کی ہے ۔ جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان خواتین کو رہا کرواکر پاکستان لانے کے لیے اقدامات کرے ۔ یہ قراردارخاتون رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے پیش کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اورژن جیانگ کے شہری اکثر ایک دوسرے کے ملک میں آتے جاتے رہتے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے ان علاقوں کے مردوخواتین اکثر باہم شادیاں بھی کر لیتے ہیں ، جو دونوں ملکوں کے قوانین کے عین مطابق ہوتی ہیں لیکن گزشتہ سال سے چینی پولیس نے ان چینی باشندوں کو گرفتار کر نے کی مہم شروع کر رکھی ہے جہنوں نے غیرملکیوں سے شادی کر رکھی ہے اس مہم کے نتیجے میں 50 وہ خواتین بھی گرفتار ہوچکی ہیں جہنوںنےگلگت بلتستان کے مردوں سے شادیاں کر رکھی تھیں ۔ ان خواتین کے کئی بچے ہیں جو اپنی ماں کے انتظار میں ہیں ۔ لہذا انہیں واپس لائے جانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

Latest News
کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بارش کا امکا ن
چیف جسٹس کی برہمی کا سام ا کر ے والے جج گل ضمیر سول گی ے استعفیٰ دے دیا
کراچی: کور نگی میں نامعلوم افراد کا خواجہ سرا پر تیز دھار آلے سے حملہ
حریف طاقتوں میں اختلافات مشرق وسطی کو بڑے ت ازع میں دھکیل سکتا ہے، ملیحہ لودھی
ایپلٹ ٹریبو ل ے خواجہ آصف اور فردوس عاشق کو الیکش لڑ ے کی اجازت دیدی
این اے53:شاہد خاقا ن عباسی کو الیکشن لڑ ے کی اجازت مل گئی
بعض یورپی یونین ممالک صرف اپنے مفاد کا سوچ رہے ہیں، فرانسیسی صدر
ٹرمپ انتظامیہ کی ترجمان ہونے پر سارہ سینڈر کو فیملی کے ہمراہ ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا
جرمنی میں دھماکے سے عمارت تباہ، 25 افراد زخمی
ایران جوہری ہتھیار بنانے پر دنیا کا قہر برداشت کرنا پڑیگا،امریکہ
 

Copyrights © 2017 website. All Rights Reserved