چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں بدترین ناکامی کے بعد مسلم لیگ (ن)کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، عدالت سے بری خبر آگئی

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب سے منتخب 11 ( ن) لیگی سینیٹرز کی آزاد حیثیت میں کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن وفاقی حکومت اور11 منتخب سینیٹرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ (ن) لیگی امیدواروں کو نوازشریف نے سینٹ کے ٹکٹ جاری کئے،
نااہلی کے بعدنوازشریف کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا آئینی اور قانونی استحقاق نہیں رکھتے تھے، الیکشن کمیشن نے کسی قانونی جواز کے بغیر (ن) لیگی امیدواروں کو آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جو کہ آئین اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت اختیارات سے تجاوز کرنے پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کرے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت (ن) لیگی امیدواروں کی آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کے عمل کو کالعدم قرار دے، عدالتی فیصلہ آنے تک پنجاب سے نو منتخب 11 ( ن) لیگی سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے،جس پر عدالت نے 11 نو منتخب سینیٹرز اور دیگر فریقین کو 2 اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔

Latest News
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 80سے زائد مستحقین میں راشن اورعید کے تحائف تقسیم کئے گئے
پیپلز پارٹی جیکب آبادمیں بغاوت پارٹی نے ٹکٹ نہ دی تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا، سینئر رہنما غلام محمد شہلیانی
عام انتخابات کراچی کے عوام کیلئے بہترین موقع ہے ‘شہری اہل اور امانت دارقیادت کا انتخاب کریں،حافظ نعیم الرحمن
پاک سر زمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور شور کے ساتھ جاری
مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز بنائیں جائیں، آسیہ اسحاق
مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز بنائیں جائیں، آسیہ اسحاق
جولائی پر ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی، سہیل انور سیال
لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں امن امان مکمل طور پر بہتر ہے، شہروں میں کاروبار بہتر چل رہا ہے، نثار کھوڑو
بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے موئن جو دڑو آمد
فواد چودھری نے ریحام کو گلالئی ٹو قراردے دیا
 

Copyrights © 2017 website. All Rights Reserved