پاک بھارت سیریز کیلئے سری لنکا نے دونوں کرکٹ ٹیموں کو بڑی پیشکش کر دی، شائقین کیلئے بھی بڑی خوشخبری

کولمبو(نیوزڈیسک)پاک بھارت کرکٹ کے فاصلے مٹانے کے لیے سری لنکا پل کا کردار نبھانے کو تیار ہوگیا، بورڈ چیف تھالنگا سماتھی پالا نے روایتی حریفوں کے مقابلوں کو ایشیائی کرکٹ کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے اپنے ملک میں میچز کی پیشکش کردی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سری لنکن بورڈ کے صدر تھالنگا سماتھی پالا نے پاک بھارت مقابلوں کو ایشیائی کرکٹ کیلیے ناگزیر قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے روابط خراب ہونے کا خطے کی کرکٹ کو بھی نقصان ہوتا ہے،
اسی وجہ سے پاکستان میں ایمرجنگ ایشیا کپ کے انعقاد کا معاملہ کھٹائی میں پڑچکا، اگرچہ دونوں ملکوں کے معاملات حساس نوعیت کے ہیں مگرکئی قوموں میں اس نوعیت کے مسائل سر اٹھاتے اور ختم ہوتے رہتے ہیں، ویزوں وغیرہ کا مسئلہ بھی ہوجاتا ہے اس کے باوجود کرکٹ ٹیموں کو باہمی میچز سے روکنا مناسب نہیں۔ تھالنگا نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں دونوں ملکوں کا ہی مفاد ہے، پاکستان میں نہیں تو دبئی میں کھیلنے کا فیصلہ کرلیں، بھارت میں ممکن نہیں ہوسکتا تو ہمارے ملک یا بنگلہ دیش میں سیریز کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی ملک کے عوام بھی دہشت گردوں اور ناپسندیدہ عناصر کے ساتھ نہیں لیکن انہیں واضح پیغام دینے کیلیے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنا ضروری ہے اگر برسوں تک کرکٹرز باہمی میچز نہیں کھیلیں گے تو دہشت گردوں کے مقاصد پورے ہوں گے۔تھالنگا کا کہنا تھا کہ شائقین کو اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے سے محروم رکھنا قطعی طور پر درست نہیں، شاہد آفریدی 50 سال کے بھی ہوجائیں تو لوگ انہیں کھیلتا دیکھنے کیلیے آئیں گے، سنیل گواسکر اب بھی میدان میں آئیں تو لوگوں کی پذیرائی حاصل ہوگی، سنگاکارا کے لیے اب بھی کروڑوں دل دھڑکتے ہیں، کھیل میں دلچسپی برقرار رکھنے کیلیے اسٹارز کو عوام کے سامنے آنے سے روکنے والے ہر اقدام کی حوصلہ شکنی کرنا چاہیے۔

Latest News
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 80سے زائد مستحقین میں راشن اورعید کے تحائف تقسیم کئے گئے
پیپلز پارٹی جیکب آبادمیں بغاوت پارٹی نے ٹکٹ نہ دی تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا، سینئر رہنما غلام محمد شہلیانی
عام انتخابات کراچی کے عوام کیلئے بہترین موقع ہے ‘شہری اہل اور امانت دارقیادت کا انتخاب کریں،حافظ نعیم الرحمن
پاک سر زمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور شور کے ساتھ جاری
مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز بنائیں جائیں، آسیہ اسحاق
مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز بنائیں جائیں، آسیہ اسحاق
جولائی پر ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی، سہیل انور سیال
لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں امن امان مکمل طور پر بہتر ہے، شہروں میں کاروبار بہتر چل رہا ہے، نثار کھوڑو
بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے موئن جو دڑو آمد
فواد چودھری نے ریحام کو گلالئی ٹو قراردے دیا
 

Copyrights © 2017 website. All Rights Reserved