بریکنگ نیوز!!وزیراعظم کی انتہائی قریبی شخصیت کو قتل کر دیا گیا

بغداد(نیوزڈیسک) عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے سیکیورٹی انچارج جنرل شریف اسماعیل کو قتل کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپیشل فورس کے کمانڈر اور وزیراعظم حیدر العبادی کے سیکیورٹی انچارج شریف اسماعیل کو بغداد واپس آتے ہوئے عسکریت پسندوں نے حملہ کرکے ہلاک کردیا، کمانڈر شریف اسماعیل وزیراعظم کے دورے کے حفاظتی انتظامات کو مکمل کرنے کے لیے صوبے نینوا گئے تھے
جہاں سے واپسی کے دوران عسکریت پسندوں نے انہیں قتل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نینوا کے علیحدگی پسند جنگجووں کے گروپ نے ایک چیک پوسٹ پر اس وقت حملہ کردیا جب جنرل شریف اسماعیل وزیراعظم کے دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو آخری شکل دینے کے لیے وہاں ٹہرے تھے، عسکریت پسندوں کے حملوں میں شریف اسماعیل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کے تین محافظ زخمی ہو گئے ہیں۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے داعش کے خلاف کامیابی کو جواز بنا کر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے اور عہدہ برقرار رکھنا کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد سے ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ کرد شدت پسندوں اور عراقی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Latest News
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 80سے زائد مستحقین میں راشن اورعید کے تحائف تقسیم کئے گئے
پیپلز پارٹی جیکب آبادمیں بغاوت پارٹی نے ٹکٹ نہ دی تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا، سینئر رہنما غلام محمد شہلیانی
عام انتخابات کراچی کے عوام کیلئے بہترین موقع ہے ‘شہری اہل اور امانت دارقیادت کا انتخاب کریں،حافظ نعیم الرحمن
پاک سر زمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور شور کے ساتھ جاری
مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز بنائیں جائیں، آسیہ اسحاق
مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز بنائیں جائیں، آسیہ اسحاق
جولائی پر ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی، سہیل انور سیال
لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں امن امان مکمل طور پر بہتر ہے، شہروں میں کاروبار بہتر چل رہا ہے، نثار کھوڑو
بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے موئن جو دڑو آمد
فواد چودھری نے ریحام کو گلالئی ٹو قراردے دیا
 

Copyrights © 2017 website. All Rights Reserved