بھارت کی 105 سالہ درختوں کی ماں

اولاد نہ ہونا کسی شادی شدہ جوڑے کے لیے بہت بڑی محرومی بن سکتا ہے تاہم بھارت میں ایسے ہی ایک محروم جوڑے نے اپنی محرومی کا نہایت انوکھا اور فائدہ مند متبادل ڈھونڈ نکالا۔بھارتی ریاست کرناٹک کا رہائشی یہ جوڑا جب 25 سال تک اولاد سے محروم رہا تو انہوں نے درخت اگانے شروع کردیے۔ وہ ان درختوں کی بالکل اپنے بچوں کی طرح دیکھ بھال کرتے ہیں
۔اس جوڑے کے اگائے ہوئے درختوں کی تعداد 300 ہوچکی ہے جو افزائش پا کر اب سایہ اور پھل فراہم کر رہے ہیں۔ان درختوں نے کرناٹک کے اس گاؤں کو نہایت ہرا بھر اور سر سبز بنا دیا ہے جہاں یہ جوڑا رہائش پذیر ہے۔درختوں کو اگانے والی تھماکا جن کی عمر 105 سال ہے، ان درختوں کی ماں کہلاتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’یہ ہماری قسمت ہے کہ ہمیں اولاد نہ ہوسکی۔ لیکن ان کی جگہ ہم نے درخت اگائے اور بالکل اپنے بچوں کی طرح ان کی دیکھ بھال کی اور انہیں بڑا کیا‘۔زمین کو سرسبز بنانے کی اس بے مثال کوشش کے اعتراف میں اس جوڑے کو اب تک کئی قومی اعزازات سے نواز جا چکا ہے ہے۔ یہی نہیں بالکل ناخواندہ ہونے کے باوجود اب ان دونوں کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں بھی شامل ہے۔

Latest News
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 80سے زائد مستحقین میں راشن اورعید کے تحائف تقسیم کئے گئے
پیپلز پارٹی جیکب آبادمیں بغاوت پارٹی نے ٹکٹ نہ دی تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا، سینئر رہنما غلام محمد شہلیانی
عام انتخابات کراچی کے عوام کیلئے بہترین موقع ہے ‘شہری اہل اور امانت دارقیادت کا انتخاب کریں،حافظ نعیم الرحمن
پاک سر زمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور شور کے ساتھ جاری
مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز بنائیں جائیں، آسیہ اسحاق
مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز بنائیں جائیں، آسیہ اسحاق
جولائی پر ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی، سہیل انور سیال
لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں امن امان مکمل طور پر بہتر ہے، شہروں میں کاروبار بہتر چل رہا ہے، نثار کھوڑو
بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے موئن جو دڑو آمد
فواد چودھری نے ریحام کو گلالئی ٹو قراردے دیا
 

Copyrights © 2017 website. All Rights Reserved